8 اگست، 2024، 8:14 PM

صہیونی حکومت کے اندر ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی طاقت نہیں ہے، علی باقری

صہیونی حکومت کے اندر ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی طاقت نہیں ہے، علی باقری

ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے، ایران ہر حال میں جواب دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کی جانب سے تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کا ہر حال میں جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا جوابی حملہ صہیونی حکومت پر گراں گزرے گی کیونکہ اس کے اندر ایران کے حملے کا جواب دینے اور جنگ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ صہیونی حکومت خطے میں جنگ کی آگ کو ہوا دینا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ تہران میں حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

News ID 1925856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha